چوری کی واردات ..کوئی دیکھے نہ دیکھے سی سی ٹی وی ،دیکھے گا ،جانئے
لاہور(دھرتی نیوز)راوی روڈ کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری کے دفتر میں آگ لگنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ایس پی سٹی رضوان طارق کے مطابق چوری کی واردات کر کے آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔چند روز قبل فاروق نامی شہری کے دفتر کو آگ لگ گئی جس سے دفتر میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے راز فاش کردیا۔ملزم نے دفتر سے چوری کی اور آگ لگا دی۔ملزم جاوید عرف ملک نے دفتر سے چھ لاکھ کے قریب نقد رقم دو لاکھ سے زائد مالیت کے پرائز بانڈ اور چھ لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کاغذات چوری کر لیے۔ملزم نے جاتے ہوئے دفتر کو آگ لگا دی تاکہ کوئی ثبوت نہ رہ جائے۔ایس ایچ او راوی روڈ اور ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کوگرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رقم پرائز بانڈ اور دیگر کاغذات سمیت دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں ۔ایس پی سٹی نے ورادات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او راوی روڈ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ملزم جتنا بھی شاطر ہو سی سی ٹی وی سےنہیں بچ سکتا کیونکہ۔۔ کوئی دیکھے نہ دیکھے سی سی ٹی وی ،دیکھے گا۔
” />
Facebook Comments