جمعہ 13 دسمبر 2024

حریم شاہ کے شادی کے دعوے پر ان کے مبینہ شوہر بھی میدان میں آگئے

دوحہ (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اور متنازع شخصیت حریم شاہ کی جانب سے بلال شاہ سے شادی کا دعویٰ کیے جانے کے بعد اب بلال شاہ کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے بھی کہہ دیا کہ شادی ہوگئی ہے ۔

سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں شوہر کے ہمراہ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے دوران بلال شاہ کو موبائل میں مگن دیکھا جاسکتا ہے جس پر حریم شاہ کی جانب سے بلال کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو بننے سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

 بعد ازاں ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر صندل خٹک کی جانب سے ویڈیو بنانے کے ساتھ حریم کے شوہر بلال شاہ سے پوچھا گیا کہ شادی ہوگئی ہے جس پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ ’’جی ہوگئی ہے’’۔

اس دوران حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو بنانے والی خاتون کو نظریں دکھا کر خاموش رہنے کا بھی اشارہ کیا گیا لیکن وہ بتاتی ہیں کہ اب تو یہ ویڈیو نیوز والوں کے پاس جائے گی ۔

خیال رہے کہ حریم شاہ شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ان دنوں قطر کے دورے پر ہیں جہاں ان کی دوست صندل خٹک بھی موجود ہیں

Facebook Comments