جمعہ 26 اپریل 2024

سعودی ایئر لائن کی مسافروں کو اہم ہدایات

سعودی ایئر لائن کی مسافروں کو اہم ہدایات
فوٹو : رائٹرز

ریاض : (دھرتی نیوز ) سعودی حکومت نے مسافروں کو دوران پرواز ای شیشہ رکھنے کی مشروط اجازت دے دی، مسافر اپنے ساتھ ای شیشہ لے کر جو جاسکتا ہے پر اسے استعمال نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ مسافروں کو طیارے پر ای شیشہ اپنے ہمراہ لانے کی مشروط اجازت ہے جس کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق السعودیہ نے تنبیہ کی ہے کہ مسافر اپنے ہمراہ ای شیشہ لا تو سکتے ہیں مگر اسے استعمال نہیں کرسکتے، ای شیشے کو سفر کے دوران بیگ میں ہی رکھنا ہوگا۔

السعودیہ سے استفسار کیا گیا تھا کہ آیا مسافر ای شیشہ طیارے پر اپنے ہمراہ لے جاسکتے ہیں، السعودیہ نے کہا کہ ای شیشہ لا تو سکتے ہیں مگر استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ اس کی صفائی والی اشیاء اور متعلقہ سیال سامان لگیج میں ہی دیا جائے گا طیارے پر ساتھ نہیں لے جا سکتے۔

Facebook Comments