ھفتہ 11 مئی 2024

اوباش نوجوانوں نے میرے کپڑے پھاڑدئیے 15 پر مدد کیلئے کال کرنے والی لڑکی پولیس افسر کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

اوباش نوجوانوں نے میرے کپڑے پھاڑدئیے 15 پر مدد کیلئے کال کرنے والی لڑکی پولیس افسر کے ہاتھوں جنسی  زیادتی کا نشانہ بن گئی

اوباش نوجوانوں کے خلاف 15 پر کال کر کے مدد مانگی، شیطان صفت اے ایس آئی نے تفتیش کے بہانے 23 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا

گجرانوالہ (دھرتی نیوز) پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، عوام کے محافظ بھی عزتیں لوٹنے لگے،پولیس اہلکار نے تفتیش کے بہانے 23 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق 15 پر کال کرنے والی لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔گجرانوالہ میں 15 پر داد رسی کے لیے کال کرنے والی لڑکی کو تھانے بلا کر انکوائری کے بہانے شیطان صفت اے ایس آئی نے نہ صرف مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ لڑکی کا موبائل نمبر بھی دیگر اہلکاروں میں بانٹ دیا جو لڑکی کو بار بار تنگ کرتے رہے۔
بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے انکوائری آفیسر کے خلاف سی پی او گجرانوالہ کو درخواست جمع کرا دی ہے جس پر سی پی او رائے بابر نے ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
درخواست میں اے ایس آئی یاسین کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تھانے اروپ علاقے میں اوباش افراد نے جھگڑے کے دوران کپڑے پھاڑ دئیے جس پر میں نے 15 پر مدد کے لیے کال کی تھی اور پھر مجھے تفتیش کے بہانے بلا کر اے ایس آئی مبشر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
جب کہ پولیس کے متعدد افسران پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔،متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کو راضی نامہ کے لیے مجبور کیا جھا رہا ہے۔مدعی رفیق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد سے ملک میں خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اس تمام صورتحال میں عوام اور عوامی نمائندوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت اور عبرت نام سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم اور چند وفاقی وزراء نے اعلان کیا ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے اور سرعام پھانسی کی سزا دینے کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments