جمعہ 26 اپریل 2024

خضدار: کوچ میں آگ لگنے سے 5مسافر جاں بحق

خضدار: کوچ میں آگ لگنے سے 5مسافر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار ميں مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں آگ لگنے کا واقعہ رات 3بجے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر اورناچ کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو عملے کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال وڈھ، بیلہ اور خضدار منتقل کیا جا رہا ہے۔

مسافر کوچ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی

Facebook Comments