اتوار 19 مئی 2024

گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہنری کے ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہے

گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہنری کے ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کیخلاف سیریز
سے قبل اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کو لے کر بہت پریشان ہیں کیونکہ 6
اہم کھلاڑی ہی انجریز کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ کی جانب سے کرکٹرز
کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے
کھلاڑی ٹیم ساﺅتھی کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں جبکہ نیل ویگنر انجری کا شکار
ہیں اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کے پاﺅں اور ہنری نکلز کی پنڈلی میں تکلیف ہے۔گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہنری کے ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہے اور
اعجاز پٹیل پنڈلی کی تکلیف کاشکار ہی، کرکٹ ٹیم کی پریشان کن صورتحال ہے
لیکن انجریز کھیل کا حصہ ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو بغور مانیٹر کیا جا رہا
ہے۔

Facebook Comments