جمعہ 17 مئی 2024

شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں شین واٹسن کے مدمقابل کھیل سے ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں شین واٹسن کے مدمقابل کھیل سے ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

شاہد آفریدی نے شین واٹسن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے
کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بہتر زندگی آپ کی منتظر
ہے۔ شین واٹسن نے 2016ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کے
بعد وہ دنیا بھر میں ہونے والی ٹی 20 لیگز کھیلتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے
شین واٹسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کو ایک شاندار کرکٹ
کیرئیر کیلئے بہت مبارک ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جدید کرکٹ کے ایک
عظیم آل راؤنڈر ہیں، آپ کے مد مقامل کھیل کے ہمیشہ انجوائے کیا۔سابق آسٹریلین آل راﺅنڈر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی
ایٹرز کی ٹیم میں شامل تھے اور پاکستان میں شیڈول میچز کھیلنے بھی آئے تھے،
انہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی
جانب سے کھیلتے ہوئے 46 میچز میں 1,316 رنز بنائے تھے۔

Facebook Comments