ھفتہ 27 اپریل 2024

فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 10 سال میں 47 کروڑ روپے خرچ کیے: شہریار آفریدی

فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 10 سال میں 47 کروڑ روپے خرچ کیے: شہریار آفریدی

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 10 سال میں 47 کروڑ روپے خرچ کیے۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺ پر لیکچر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دور میں کشمیر کمیٹی نے 24 پریس ریلیز جاری کیں جو ایک 78 لاکھ روپے میں پڑیں، اب کشمیر کمیٹی کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پاکستان بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے اور عوام اب پی ڈی ایم سے بیزار ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایف اے ٹی ایف قانون پر بیٹھ کر این آر او مانگ رہے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں تقریر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹانگیں ان کی کانپتی ہیں جن میں اہلیت نہ ہو اور جو دوسروں کے اشاروں پر چلیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مہنگائی حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

Facebook Comments