ھفتہ 27 اپریل 2024

مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کی اطلاع پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر

مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کی اطلاع پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر

کراچی(دھرتی نیوز) معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر انعام رکھ دیا گیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جانب جاری اعلامیے کے مطابق مولانا عادل کے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد انعامی رقم کا اعلان کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی اطلاع کسی بھی قریبی تھانے میں دی جا سکتی ہے، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔

خیال رہے کہ مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا عادل کو 10 اکتوبر کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔

Facebook Comments