جمعہ 26 اپریل 2024

کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان

کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور
ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے دورہ نیوز ی لینڈ کیلئے اپنا ہدف
سیٹ کر لیا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سنچری سکور کرنے پر نظریں
جما لی ہیں۔ 

دھرتی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ روانگی سے قبل نجی ٹی وی
سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وکٹ کیپر بیٹسمین نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ٹیسٹ
کرکٹ میں بھی سنچری سکور کریں گے۔ 28 سالہ محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی
نمائندگی کرنا ایک فخر کی بات ہے، ساتھ ہی انہیں نائب کپتانی بھی مل گئی
ہے، اس ذمے داری کو بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے
ڈبل محنت کرنا ہوگی، ڈ یبیو کے بعد سے مستقل وکٹ کیپر بننے کیلئے کافی
انتظار کرنا پڑا لیکن یہ پاکستان میں فطری بات ہے، 22 کروڑ آبادی کے ملک
میں ایک پلیئر وکٹ کیپر بنتا ہے اور جب اس کو ذمہ داری ملتی ہے تو وہ طویل
مدت کیلئے ملتی ہے۔

Facebook Comments