جمعہ 26 اپریل 2024

کورونا وائرس کا شکار تحریک انصاف کے اہم رہنما ہسپتال میں انتقال کر گئے

کورونا وائرس کا شکار تحریک انصاف کے اہم رہنما ہسپتال میں انتقال کر گئے

رحیم یار خان (دھرتی نیوز) کوروناوائرس میں مبتلا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر کامران رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں،محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کامران کئی روز سے شیخ زید ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

محکمۂ صحت کے مطابق ضلع بھر میں سابق ن لیگی ایم پی اے عمر جعفر سمیت 175سے زائد افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 985 تک جا پہنچی ہے۔

Facebook Comments