جمعہ 26 اپریل 2024

کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی وارداتیں، خصوصی رپورٹ تیار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی وارداتیں، خصوصی رپورٹ تیار

کراچی(دھرتی نیوز) شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے کراچی پولیس نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات پر خصوصی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے 7 اضلاع میں ایک ہزار سے زائد بڑے منشیات فروش سرگرم ہیں، سب سے زیادہ منشیات فروش ضلع غربی اور وسطی میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع غربی میں 234 اور وسطی میں 233 ہائی پروفائل منشیات فروش ہیں۔

اسی طرح ملیر میں 143، کورنگی میں118 اور جنوبی میں 114 منشیات فروش ہیں جبکہ سٹی میں 105 اور شرقی میں 90 منشیات فروش کام کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا، کراچی پولیس منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتی رہی ہے، شہر میں ایک ہزار38منشیات فروش منظم کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد 25فیصد اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی۔

Facebook Comments