جمعرات 02 مئی 2024

پی ڈی ایم لاہور جلسہ مریم نواز کے لیے چیلنج بن گیا

پی ڈی ایم لاہور جلسہ مریم نواز کے لیے چیلنج بن گیا

پی ڈی ایم لاہور کا جلسہ مسلم لیگی رہنما مریم نواز کے لیے چیلنج بن گیا ہے، مسلم لیگ ن کی سیاسی امور کی ذمہ داری اب  مریم نواز کے کندھوں پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے جیل منتقل ہونے کے بعد جاتی عمرہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خواتین پارلیمنٹیرینز کو آج جاتی عمرہ طلب کرلیا۔

لیگی پارلیمنٹرینز کو لاہور جلسے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق لاہور جلسے میں خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا جائے گا، خواتین پنڈال کو بھرنے کے لیے مریم نواز خصوصی ہدایات دیں گی۔

لاہور جلسے سے قبل مریم نواز کے لاہور کے مختلف صوبائی حلقوں میں ریلیوں کے حوالے سے بھی اہم مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ریلیوں میں خواتین پارلیمنٹیرینز کو خصوصی ٹاسک بھی سونپے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور کے میناز پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments