جمعہ 26 اپریل 2024

افغان بائولر نے دراصل محمد عامر سے کیا کہا تھا؟ پاکستانی فاسٹ بائولر نے بتادیا

افغان بائولر نے دراصل محمد عامر سے کیا کہا تھا؟ پاکستانی فاسٹ بائولر نے بتادیا

 کراچی(دھرتی نیوز) پاکستانی پیسر محمد عامر نے کہا ہے کہ افغان کھلاڑی نوین الحق نے انہیں غدار کہا اور 5 برس کے لیے جیل جانے کی بات کی۔

سری لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں نے گذشتہ دنوں دوران میچ افغان بولر نوین الحق سے کوئی بدتمیزی نہیں کی تھی، وہ جھوٹ بول رہا ہے، میں نے اس کے یا افغانستان سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی تھی بلکہ الٹا اس نے دوران بولنگ مجھے اکسانا چاہا۔محمد عامر نے بتایا کہ نوین الحق نے مجھے غدار کہا اور یہ بھی کہا کہ مجھے 5 برس کے لیے جیل جانا چاہیے تھا۔

Facebook Comments