جمعہ 26 اپریل 2024

شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

روجھان(دھرتی نیوز) بلوچستان کے بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ سیاست دان اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف سردار شیر باز مزاری انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرایع نے میر بلخ شیر مزاری کے بھائی شیر باز مزاری کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، شیر باز مزاری کافی عرصے سے علیل تھے۔

وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار نے شیر باز خان مزاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا سردار شیر باز خان مزاری نے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

Facebook Comments