جمعرات 02 مئی 2024

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات کو تحقیقات میں رکاوٹ قرار دیدیا

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات کو تحقیقات میں رکاوٹ قرار دیدیا
فوٹو : رائٹرز

دھرتی نیوز کے مطابق نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات کو تحقیقات میں رکاوٹ قرار دیدیا،نیب نے کہاہے کہ جو نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالتا ہے کرپشن کاجرم کرتاہے ،سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے 12 غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی ،سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون نے عبدالغنی مجید کےساتھ مشکوک ڈیل کی ،سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے جعلی اکاﺅنٹ سے 14 کروڑ روپے وصول کئے،اعجاز ہارون نے8 کروڑ اوور سلیم مانڈوی والا نے 6 کروڑ روپے وصول کئے ۔

 نیب کاکہنا ہے کہ سلیم مانڈوی والا نے رقم کو چھپانے کیلئے مانڈوی والا بلڈرز کااکاﺅنٹ استعمال کیا،نیب نے تحقیقات شروع کیں تو رقم کو قرض ثابت کرنے کی کوشش کی گئی،سلیم مانڈوی والا نے جرم کی رقم سے ملازم عبدالقادرشوانی کے نام پلاٹس خریدے،سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس بیچ کر اسی رقم سے دوسرے ملازم کے نام شیئرز خریدے،سلیم مانڈوی ولا نے منگلا ویو کے 30 لاکھ شیئرز3 کروڑ روپے میں خریدے  ۔

نیب نے کہاکہ سلیم مانڈوی والا نے اپنے دستخطوں سے ملازم کے نام شیئرز خریدے،الزامات کاجواب دینے کی بجائے سلیم مانڈوی والا بزنس کمیونٹی کی پیچھے چھپ رہے ہیں ۔

Facebook Comments