جمعہ 26 اپریل 2024

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان گرفتار، یہ کون ہیں؟َ

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان گرفتار، یہ کون ہیں؟َ
فوٹو : رائٹرز

فیصل آباد (دھرتی نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے شخص اور اس کے 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی ایڈن ویلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں بعض لوگوں کو ایک ننھی گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ 

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آگئی اور چائلد پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں درج کر تے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے

 دھرتی نیوز کے مطابق ملزمان کی شناخت رانا منیر اور اس کے بیٹوں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم رانا منیر اور اس کے 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Facebook Comments