جمعہ 26 اپریل 2024

مریم نواز کی زیرِ قیادت ریلی آج نکلے گی

مریم نواز کی زیرِ قیادت ریلی آج نکلے گی

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی زیر قیادت ریلی  نکلے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے آج کی ریلی کا شیڈول جاری کردیا ہے، جوکہ دوپہر 2 بجے جاتی امرا سے شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ریلی مزنگ چنگی، لکشمی، گوالمنڈی سے ہوتی ہوئی لوہاری پہنچے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز داتا دربار پر حاضری بھی دیں گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق مریم نواز شنگھائی برج، اچھرہ اور لوہاری گیٹ پر خطاب بھی کریں گی۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کی عوامی مہم جاری وساری ہے۔

Facebook Comments