جمعہ 26 اپریل 2024

فیصل آباد:24 گھنٹےپب جی کھیلنےسےنوجوان جاں بحق

فیصل آباد:24 گھنٹےپب جی کھیلنےسےنوجوان جاں بحق

فیصل آباد میں پب جی گیم کھیلنے کی وجہ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو پب جی گیم کھیلنے کا جنون تھا اور کھیل کے دوران ہی نوجوان کی دماغ کی شریان پھٹ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان مسلسل 24 گھنٹے پب جی کھیل رہا تھا۔

نوجوان کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 2 روز اسپتال میں زیرعلاج رہا اور دوران علاج چل بسا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 6 ماہ قبل ہی گیم کھیلنا شروع کیا تھا۔ گیم میں آخری اسیٹج کلئیر نہ ہونے پر وہ بے ہوش ہوگیا تھا۔

جاں بحق نوجوان کی ماہ کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے روز وہ صبح اٹھا تو کہہ رہا تھا کہ امی سر میں بیت درد ہو رہا ہے، جس کے بعد اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور ہم اسے اسپتال لے کر آئے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جب لڑکے کو اسپتال لایا گیا تو وہ مسلسل یہ ہی کہتے جا رہا تھا کہ “لوگ آرہے ہيں انہيں مار دو”۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچہ ذہنی توازن کھو چکا تھا اور بے ہوشی میں بھی گیم کی باتیں کر رہا تھا

Facebook Comments