جمعہ 26 اپریل 2024

سعودی عرب اور اومان نے بھی غیر ملکی فضائی آپریشن معطل کردیا

سعودی عرب اور اومان نے بھی غیر ملکی فضائی آپریشن معطل کردیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سعودی عرب اور اومان نے کوویڈ کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے  تمام بین الاقوامی پروازوں کی اجازت معطل  کر دی ہے،سعودی عرب نے غیر ملکی پروازوں پر ایک ہفتے کی پابندی لگائی گئی ہے جو مزید بڑھائی جاسکتی ہے جبکہ اومان کی جانب سے معطلی کا اطلاق 22 دسمبر 2020 سے 29 دسمبر 2020 تک ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر نے پوری دنیا کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،یورپ کے بعد عرب ممالک نے بھی  کوویڈ کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے  تمام بین الاقوامی پروازوں کی اجازت معطل  کرنا شروع کر دی ہے ،سعودی عرب اور اومان نے بھی ایک ہفتے کے لئے غیر ملکی فضائی آپریشن ایک ہفتے کے لئے معطل کردیا ہے ۔

دوسری طرف  ترجمان پی آئی اے  عبداللہ خان  کے مطابق قومی ائیر لائن کی معطلی کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں سے مسقط کی پروازیں  بھی منسوخ کر دی گئی ہیں،پابندی کے دوران پی آئی اے کی پروازیں آپریٹ نہیں کریں گی ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کی جانب سےپروازوں کی منسوخی کے بعد پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں پیر 21 دسمبر کی تمام  پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی بھی منسوخ کردی گئی ہیں ،اس کے علاوہ لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ ترجمان  پی آئی اے  کا کہنا تھا کہ جب تک پروازوں کا اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا پروازیں منسوخ رہیں گی

 ترجمان پی آئی اے  نے کہا کہ تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا،تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں جبکہ کسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ  برطانیہ میں کوروناکی بڑھتی ہوئی دوسری لہر شدت اختیار کرنے کے بعدوفاقی حکومت کی جانب سے برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

Facebook Comments