جمعہ 26 اپریل 2024

کے پی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نے استعفیٰ دیدیا

کے پی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نے استعفیٰ دیدیا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اپنا استعفی اسپیکر مشتاق غنی کو جمع کرا دیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب میں ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھا کو اسپیکر آفس میں 7 روز میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جس کے بعد ہی ان کا استعفی منظور کیا جائے گا۔

سردار نلوٹھا نے استعفے کی وجہ ملک میں مہنگائی اور بدامنی بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کو اب واپس جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار نلوٹھا حلقہ پی کے 37 سے منتخب ہوئے تھے۔

Facebook Comments