جمعہ 26 اپریل 2024

تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق فیصلہ آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) تعلیمی ادارے کھلیں گے یا گھر میں بیٹھ کر پڑھائی کرنا ہوگی؟ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں آج حتمی فیصلہ کیا جائے۔

 دھرتی نیوزکے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی ادارے 25 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جانے کا امکان ہے۔پہلے مرحلے میں پرائمری، جس کے بعد سکینڈری اور تیسرے مرحلے میں ہائیر سکینڈری اور مساوی تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے مئی یا جون میں امتحانات لینے اور گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہوں گے اور موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی۔گزشتہ ہفتے شفقت محمود سے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں ملاقات11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔ ہم نے بچوں، اساتذہ اور اسٹاف سمیت سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔وزیرتعلیم نے کہا تھا کہ وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے اورانہیں پیکج دے رہے ہیں۔

Facebook Comments