ھفتہ 04 مئی 2024

‘استعفوں کا ڈارمہ فلاپ، اب مارچ میں لانگ مارچ کی باتیں ہورہی ہیں’ سینیٹر فیصل جاوید کے اپوزیشن پر وار

‘استعفوں کا ڈارمہ فلاپ، اب مارچ میں لانگ مارچ کی باتیں ہورہی ہیں’ سینیٹر فیصل جاوید کے اپوزیشن پر وار
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا استفوں والا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے اور اب مارچ میں لانگ مارچ کی باتیں کررہی ہیں۔ 

دھرتی نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کسی کی کرپشن بچانے کےلیے باہر نہیں نکلتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکہتی تھیں لندن توکیاپاکستان میں بھی جائیدادنہیں جبکہ مریم نوازلندن میں فلیٹس کی مالکن نکلیں اورآج تک مریم نوازنےلندن فلیٹس کی ایک دستاویزنہیں دی، پانامہ کے دوران جعلی خط لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 40 سالہ ریکارڈ عدالت میں پیش کر کے پائی پائی کا حساب دیا۔ عمران خان کی طرح اپوزیشن کو بھی سوالوں کے جواب دینے چاہئیں۔

 سینیٹر فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ عمران خان ملکی مفاد کی خاطر مذاکرات کےلیے تیار ہیں لیکن اپوزیشن کی کرپشن پر این آراو کبھی نہیں دیں گے۔

اپوزیشن چاہتی ہے کہ 99 کروڑ تک کرپشن جائز قرار دی جائے، یہ اپنی چوری چھپانے کی بات کرتے ہیں لیکن وزیراعظم نیب ترامیم کے علاوہ ہر معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مسترد کر دیا ہےاور اب یہ بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

Facebook Comments