ھفتہ 27 اپریل 2024

ارطغرل غازی کی حلیمہ خاتون پشاور میں‌ ہیں؟

حلیمہ خاتون

پشاور(دھرتی نیوز) سلطنتِ عثمانیہ پر بنائے جانے والے معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ نے ایک ایسی تصویر شیئر کی جس کے بعد گمان کررہے ہیں‌ کہ شاید وہ پشاور میں‌ ہیں۔

اطغرل غازی کی حلیمہ خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوریز میں پشاور میں واقع اسلامیہ کالج کی تصویر شیئر کی۔

اس تصویر کو اسریٰ بلجک نے ٹویٹر پر بھی اُسی جملے ’پھولوں کا شہر‘ سے شیئر کیا۔

اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر ہونے والے مطابق حلیمہ خاتون کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے قیاس آرائیں شروع ہوگئیں ہیں۔

یاد رہے کہ جیسے کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے اُسی طرح پشاور کو پھولوں کے شہر کے نام سے بھی جانا  جاتا ہے۔

اداکارہ نے اس سے قبل انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔اسریٰ بلجگ کی جانب سے پاکستان میں موجودگی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس یہ خبریں بھی زیرگردش تھیں کہ اسریٰ بلجک پاکستان سپرلیگ میں شامل ایک ٹیم کی برانڈ سفیر بنیں گی۔ عین ممکن ہے کہ پشاور کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہو۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے صرف ’پھولوں کا شہر‘ لکھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اطغرل غازی کے مرکزی کردار ایگین آلتن نے لاہور کا نجی دورہ کیا تھا، علاوہ ازیں چند روز قبل ڈرامے کی مرکزی ٹیم اور چند اداکاروں نے اسلام آباد، کراچی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔

Facebook Comments