ھفتہ 17 اپریل 2021

فیس بک اکاﺅنٹ لاگ آﺅٹ ہوکردوبارہ کئی گھنٹے تک دوبارہ لاگ ان نہ ہوسکے مگر کیوں؟ کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے وجہ بتادی

فیس بک

نیویارک (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) گزشتہ روز اچانک ہزاروں فیس بک اکاؤنٹس از خود لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور صارف کی ہر ممکن کوشش کے باوجود دوبارہ لاگ آن نہیں ہو پارہے تھے تاہم اب فیس بک کےماہرین نے اس مسئلے کو ختم کردیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ای میل کے ذریعے ہزاروں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ اب اکاؤنٹس کے لاگ آن نہ ہونے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب فیس بک کی کونفیگریشن میں تبدیلی کی گئی تھی۔

فیس بک انتظامیہ نے اپنے ماہرین اور انجینیئرز کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تشکیلاتی تبدیلی (configration chnage) کی وجہ سے غیر متوقع طور پر یہ اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور محض چند گھنٹوں میں مسئلے کی وجہ ڈھونڈ کرکے اسے دور کردیا گیا ہے۔

 

فیس بک انتظامیہ نے متاثر ہونے والے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صارفین کی تکلیف پر افسوس ہے۔ ان صارفین نے شکایت کی تھی کہ ان کا اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوگیا اور اب سائن ان نہیں ہو رہا ہے۔

فیس بک ماہرین نے کہا کہ کونفیگریشن کی تبدیلی سے سب سے زیادہ سے آئی فون کے صارفین متاثر ہوئے، فیس بک کے آئی او ایس ایپ کے صارفین جب دو فیکٹر کی توثیق کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ میں دوبارہ لاگ ان کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب وہ بآسانی لاگ آن ہوسکتے ہیں۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM