جمعہ 26 اپریل 2024

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،تیسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ آگیا

ڈھاکہ(دھرتی نیوز)بنگلہ دیش نے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔

298 رنز کے ہدف میں پوری ویسٹ انڈین ٹیم 177 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاول 47 رنز بناکر نمایا ں رہے،ناتجربہ کار ویسٹ انڈین ٹیم مکمل 50 اوور بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سےسیف الدین نے تین مہد ی حسن مرزا اور مستفیض الرحیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل میں طیارہ حادثے کا شکار،کورونا کا شکار کتنے کھلاڑی موت کے منہ میں جا پہنچے؟افسوسناک خبر

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 297 رنز بنائے تھے،بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 64،مشفق الرحیم نے 64 اور محمد اللہ نے 64 رنز بنائے۔

آج ڈالر5 پیسے مہنگا لیکن ایک سال میں کتنے روپے سستا ہوچکا ہے؟ ایسی تفصیلات جن سے اکثر لوگ ناواقف ہیں
مشفیق الرحیم کو میچ جبکہ شکیب الحسن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Facebook Comments