پیر 20 مئی 2024

پی ایس ایل کا آفیشل گانا کب ریلیز ہو رہا ہے؟

پی ایس ایل

‏پاکستان سپر لیگ کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تشہیری مہم کا انحصار حکومت کی جانب سے تماشائیوں کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے فیصلے پر منحصر ہے۔

‏پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔

امکان یہی ہے کہ کووڈ پروٹوکولز کے مطابق آفیشل گانے کی باضابطہ تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ برس پی سی بی نے ‘تیار ہیں’ گانے کی ریلیز کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا لیکن اس بار پی سی بی نے پی ایس ایل کا آفیشل گانا مختلف ذرائع سے ریلیز کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

پی ایس ایل کے گانے کے لیے نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور اسٹنرز بوائز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

پی سی بی حکام کو یکم فروری کو پی ایس ایل کے میچز کے لیے کراؤڈ کی اجازت ملنے کا امکان ہے، اس کے بعد ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تشہیری مہم اور ٹکٹوں کی فروخت کا کام شروع کیا جائے گا۔

تشہیری مہم کے پلان کا انحصار کراؤڈ کی اجازت ملنے یا نہ ملنے پر ہے۔

پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی جس کی افتتاحی تقریب بھی کووڈ پروٹوکولز کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

کراچی میں 20 میچز 7 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت 14 میچز 10 مارچ سے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Facebook Comments