اتوار 19 مئی 2024

ضرورت رشتہ، نوجوان اور خوبصورت لڑکی کو ہم سفر کی تلاش مگر امیدوار کوکیا کرنا ہوگا؟ جانئے

لاہور(دھرتی نیوز) ہم سب کے ارگرد بہت سے دوست ہوتے ہیں لیکن وقت سے پہلے یہ معلوم کرنا مشکل ہوتاہے کہ کون سچادوست ہے اور کون ضرورت پڑنے پر دھوکہ دے سکتا ہے لیکن ایک نوجوان تئیس سالہ لڑکی کو ایسی دوست ملی جو ضرورت کے وقت مدد کیلئے آگے آئی اور اپنی سہیلی کیلئے ہم سفر ڈھونڈنا شروع کردیا، اگر آپ ابھی تک مکمل کنوارے ہیں تو آپ بھی قسمت آزما سکتے ہیں ۔

آبادی میں اضافے اور لوگوں کی زندگیوں میں مصروفیات بڑھنے کے بعد رشتہ دفاتر وجود میں آئے لیکن آہستہ آہستہ لوگوں کا ان سے اعتماد اٹھ گیا اور اب سوشل میڈیا کے دور میں شہریوں نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے ۔ دلہن کی امیدوار لڑکی کی سہیلی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور بتایا کہ ان کی 23سالہ خوبصورت اور سمجھدار سہیلی کیلئے رشتہ درکار ہے ، بڑے بہن بھائیوں کی شادی کے بعد فیملی کا ارینج میرج کیلئے دباﺅ ہے ۔ وہ لڑکی خود اپنے لیے مناسب رشتہ نہ ڈھونڈ پائی تو اس کی سہیلی میدان میں آگئی ۔

امیدوار لڑکے سے رابطے کے لیے انہوں نے نہایت مناسب راستہ نکالا اور ایک گوگل فارم تخلیق کیا ، بھرے ہوئے فارم ملنے کے بعد شارٹ لسٹ ہونیوالے امیدواروں سے ہی رابطہ ہوگا، فارم میں فیس بک کی پروفائل اور دیگر ضروری معلومات دینا ہوں گی ، ممکن ہے کہ فیس بک کے ذریعے ہی دوبارہ رابطہ ہوجائے ۔

فارم شیئرکرتے ہوئے یہ بھی اپیل کی گئی کہ اس فارم کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور ہمیں صرف سنجیدہ لوگ چاہیں۔ آپ بھی فارم بھرنے کے منتظر ہیں ؟ اگر پہلے سے شادی شدہ ہیں یا منگنی کرچکے ہیں تو پھر نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے ۔۔۔۔ لیکن اگر آپ کو بھی واقعی ہمسفر کی تلاش ہے تو پھر تو پھر دیر کیوں؟ فارم بھرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ کسی بھی مناسب میچ مل جانے کی صورت میں فارم بند ہوجانے کا بھی خدشہ ہے ، یا پھر لڑکی پر دبائو مزید بڑھنےکی صورت میں فارم ہٹایا بھی جاسکتا ہے ۔

Facebook Comments