پیر 20 مئی 2024

فواد چودھری سے معافی مانگنے کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا لیکن کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے معافی مانگنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور اب اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ، وہ دراصل اس گروپ میں شامل تھے جس نے مسجد وزیر خان کے گیٹ کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالاتھا، ان کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر میں فوا دچودھری کے ہمراہ اداکار شان شاہد اور گلوکار علی ظفر کو بھی دیکھا گیا۔

تصویر شیئرکرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ” وزیر خان مسجد کی بے ادبی پر فواد چودھری کو شرم آنی چاہیے “۔

رائو نے لکھا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفاقی وزیر ہیں، عمران خان کی ریاست مدینہ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ میں تحریک انصاف کا سپورٹر لیکن اس شخص سے بہت نالاں ہوں، وہ ہمیشہ غلط ہی کرتا ہے ، عمران خان کو اس شخص کو وزارت سے ہٹانا چاہیے ۔

 

وقاص نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ لوگ ریاست مدینہ بنائیں گے؟ یہ غیر مسلموں سے بھی بدتر ہیں۔

 

حیدر نے لکھاکہ مہربانی کرکے ان مقامات کو عزت دیں، مسجد اللہ کے گھر کے طور پر جانی جاتی ہے اور یہ افعال مذہبی نہیں بلکہ دراصل اسلام کے منافی ہیں، ہم کہاں جارہے ہیں؟

 

Facebook Comments