پیر 20 مئی 2024

پی ایس ایل سیزن 6 ، پشاور زلمی کوشکست ، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی بہترین کھلاڑی قرار

کراچی (دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کر دیاہے تاہم اس دوران سب سے بہترین پرفارمنس شاہین شاہ آفریدی کی رہی جنہوں نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ہلنے کا بھی موقع نہ دیا ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے اپنے مقررہ اوورز میں 14 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کوپولین کی راہ دکھائی اور سکور کو محدود کرنے میں اہم کردار نبھایا ۔اس کے علاوہ راشد خان نے وکٹ تو کوئی لینے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن انہوں نے بلے بازی میں اچھی پرفارمنس دکھائی اور ہدف کے کو عبور کرنے میں اہم کر دار اداکرتے ہوئے 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہی لیکن ججز کے پینل کو شاہین شاہ کی کارکردگی زیادہ پسند آئی ۔

Facebook Comments