جمعہ 13 دسمبر 2024

پی ایس ایل فائنل، کامران اکمل نے کمال کردیا، سارے رنز خود ہی بنانے لگے، ساتھی کھلاڑی کو ایک رن بھی سکور نہ کرنے دیا

ابو ظہبی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن (پی ایس ایل 6) کا فائنل مقابلہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین جاری ہے۔ پشاور کی ٹیم ملتان کی جانب سے دیے گئے 207 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے اور اس میں کامران اکمل اپنا اہم حصہ ڈال رہے ہیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی اوپننگ کیلئے آئے تو رنز کی ساری ذمہ داری کامران اکمل نے خود ہی اٹھالی۔ انہوں نے پہلے پانچ اوورز کی 30 میں سے 27 گیندیں خود کھیلیں اور 36 رنز سکور کیے۔ یہی 36 پشاور زلمی کی ٹیم کا مجموعی سکور بھی ہے۔

 دوسرے اوپنر حضرت اللہ زازئی کے حصے میں پہلے پانچ اوورز میں صرف تین گیندیں آئیں تاہم وہ کوئی رن سکور نہ کرسکے۔

Facebook Comments