اتوار 19 مئی 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے خوشخبری، معروف ترین فاسٹ باؤلر نے ٹیم کو جوائن کر لیا

لاہور (دھرتی نیوز) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق ڈیل سٹین پی ایس ایل چھ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور تین روزہ قرنطینہ کے بعد اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،فرنچائز کی سیپلیمنٹری پک ڈیل سٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں بن پائے اور کراچی پہنچنے پر ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا گیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا تھا جبکہ آج کوئٹہ کی ٹیم لاہور قلندرز کے مدمقابل ہو گی تاہم اس میچ کیلئے ڈیل سٹین ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔

Facebook Comments