پیر 20 مئی 2024

25 مارچ کو گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی کن ٹیموں کا میچ ہوگا؟ سب سے بڑی خوشخبری آگئی

گوادر (دھرتی نیوز) معروف گلوکار و میزبان فخر عالم نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) کے اختتام پر دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ کروایا جائے گا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں فخر عالم نے بتایا کہ بلوچستان کے لوگ چاہتے تھے کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں بڑا تہلکہ کرایا جائے، ہم نے کوشش کی کہ پی ایس ایل 6 کا کوئی آفیشل میچ ہوجائے لیکن ابھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے کچھ سٹینڈرڈز پورے ہونے باقی ہیں جس کی وجہ سے پی ایس ایل کا کوئی مقابلہ اس سٹیڈیم میں نہیں ہوسکتا۔

’قدرت نے آپ کو دولت دی ہے لیکن خوراک ضائع کرنے کا حق نہیں دیا، اتنا ہی لیں جتنا کھا سکیں‘ سنٹورس مال انتظامیہ نے بینر لگوادیے
فخر عالم کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بلوچستان حکومت کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر 25 مارچ کو گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بڑی خبر بلوچستان اور گوادر کے لوگوں کیلئے ہو ہی نہیں سکتی،اب یہ بلوچستان حکومت پر ہے، امید ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اس میچ کو اچھے طریقے سے منعقد کرائیں گے۔

 

Facebook Comments