ھفتہ 27 اپریل 2024

پی ایس ایل6 میں آج2 میچ کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل6

پاکستان سپر لیگ کے6 ویں سیزن میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ دوپہر تین بجے شروع ہو گا۔ قلندرز اپنے دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہیں۔ ملتان کے سلطانز اپنے دونوں میچ ہار کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

لاہور قلندرز نے اب تک پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی ہے۔ ملتان سلطانز کو اسلام آبا یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔

آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا۔ زلمی اور گلیڈی ایٹرز رات آٹھ بجے مدمقابل ہوں گے۔

زلمی دو میں سے ایک میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور گلیڈی ایٹرز کا پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہے۔

پشاور زلمی کو ایک میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے ملتان سلطانز کو ہرا کر2 پوائنٹس حاصل کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک2 میچ کھیلے ہیں لیکن اس فتح نصیب ہوئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اب تک لاہور قلندرز پہلے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور کراچی کنگز تیسرے نمبر پر ہیں۔ پشاور زلمی4، ملطان سلطانز5 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6ویں نمبر پر ہے۔

Facebook Comments