پیر 20 مئی 2024

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی

واٹس ایپ

واٹس ایپ نے طویل عرصے بعد چیٹ ونڈو میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بیٹا ٹیسٹرز نے اینڈرائیڈ ورژن کے نئے بیٹا ورژن میں اس تبدیلی کو دریافت کیا۔

صارفین کے لیے فیس بک کی زیرملکیت اس ایپ میں مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں

اینڈرائیڈ کے 2.21.5.4 بیٹا ورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا۔

تاہم یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور ممکنہ طور پر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر سے چیٹ ونڈو میں میڈیا بھیجنے کے انداز کو ری ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

وہ سیکشن جہاں آپ کسی میسج کے لیے تصویر یا ویڈیو وغیرہ اپ لوڈ کرتے ہیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں نئے اور پرانے یوزر انٹرفیس کے درمیان فرق کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔

اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں میں کتنا فرق ہے اور بائیں جانب پلس کے نشان کی جگہ تصویر کا آئیکون لے گا جبکہ چیٹ ٹیب میں ہلکے گرے رنگ کا بیک گراؤنڈ نمایاں ہوگا۔

دوسری جانب رپورٹ میں واٹس ایپ کے ایک اور نئے فیچر ریڈ لیٹر کا حوالہ بھی دیا ہے جسے اب آرکائیوڈ چیٹس کا نام دیا جارہا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نئے میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت جب چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کیا جائے گا تو نئے میسج آنے پر بھی وہ چیٹ آرکائیو میں رہے گی تاہم یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

Facebook Comments