جمعہ 26 اپریل 2024

پابندی کی سزا میں کمی کے بعد عمر اکمل کا پہلا پیغام شاہد خان آفریدی کے نام

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پاسندی کی سزا میں کمی کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا اور شاہد خان آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’میرے سب سے پسندیدہ انسان شاہد خان آفریدی بھائی کو جنم دن کی مبارکباد۔‘

واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل پر عائد 18 سال پابندی کی سزا کم کر کے ایک سال کر دی اور تکنیکی اعتبار سے وہ اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔ پابندی کا اطلاق 20 فروری 2020 سے ہوا تھا، پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 عالمی ثالثی عدالت نے آزاد ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ اور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنا یا،عمراکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے کم کر کے 18 ماہ کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ عمراکمل کے خلاف میچ فکسنگ کی آفر کو رپورٹ نہ کرنے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ پی سی بی کی جانب سے بھی عمر اکمل کی سزا برقرار رکھنے سے متعلق ایک اپیل ثالثی عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر اکمل کو جو سزا دی گئی ہے اسے برقرار رکھا جائے۔

Facebook Comments