جمعہ 26 اپریل 2024

پی ایس ایل میں شامل کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

کراچی (دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والا آج کا میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سات بجے کے بجائے آٹھ بجے شروع ہو گا ۔گزشتہ روز کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن کا نتیجہ آج سامنے آیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی روک لیا گیا اور اب ان کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں سے کلیئر ہونے کے بعد ہی کھلاڑی سٹیڈ یم جا سکیں گے ۔

Facebook Comments