جمعرات 16 مئی 2024

پاکستان سپر لیگ کا آج ہونے والا میچ ملتوی ،اب یہ میچ کب ہو گا ؟ کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

کراچی(دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کل تک ملتوی کردیا گیا۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات  کے مطابق آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے کچھ دیر قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فواد احمد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کو سٹیڈیم میں جانے سے پہلے ہی ہوٹل میں روک لیا گیا تھا اور ان کے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے ۔اب یہ میچ ملتوی کردیا گیا ہے جو کہ کل کھیلا جائے گا ۔

Facebook Comments