جمعرات 16 مئی 2024

کورونا کاشکار ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا پیغام بھی سامنے آگیا

کراچی (دھرتی نیوز)کورونا کا شکار ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد نے شائقین سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد احمد کا کہنا تھا کہ دعائیہ پیغامات بھیجنے والے تمام افراد کا شکریہ،مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ہر کسی کو محفوظ رہنے کا پیغام بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آج (سوموار کو) اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

Facebook Comments