جمعرات 16 مئی 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ ، ملتوی ہونے والے میچ کی ٹکٹس کاکیا ہوگا؟ شائقین کے لئے بڑی خبر آگئی

کراچی (دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) انتظامیہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ملتوی ہونے والے میچ کی ٹکٹوں کو اگلے روز کے لیے کارآمد قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج (پیر) کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک کھلاڑی میں کورونا ٹیست مثبت آنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔اب یہ میچ 2مارچ بروز منگل کو شام 7بجے کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ اپنے آج کے ٹکٹ پر ہی اس میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ پہلے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اسے منسوخ کرتے ہوئے کل (منگل ) تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments