جمعرات 16 مئی 2024

پی ایس ایل ،کھلاڑی کا کورونا مثبت آنے کا واقعہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اب کیا کرنے جارہاہے ؟ حکمت عملی کا اعلان کر دیا

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہاہے کہ کل 244 پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کے نتائج آ گئے ہیں ، تین افراد کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، ایک ٹیم کے ٹیسٹ ہو گئے ہیں اور ان کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ہر تین دن کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے ، 50 فیصد کراوڈز اسٹیڈیم میں موجود ہوگا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بائیو سیکیور ببل میں اس وقت تین سو کے قریب لوگ ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان کا دوبارہ ٹیسٹ آج شام کو ہو گا ،نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف اور براڈ کاسٹ کریو کے 112 افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ، کل 244 پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کے نتائج آ گئے ہیں ، تین افراد کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جن میں دو غیر ملکی کھلاڑی اور ایک سپورٹنگ سٹاف شامل ہے، جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ، ایک ٹیم کے ٹیسٹ ہو گئے ہیں اور ان کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی فرنچائز مالکان اور ٹیم منیجرز کے ساتھ تین بجے ورچوئل میٹنگ کرنے جارہی ہے ، جس میں ٹیم مالکان کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

 نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف کے ٹیسٹ بھی کیے گئے 112 کے براڈ کاسٹ کریو کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، 244 لوگوں کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور نتائج آ گئے ہیں ، ایک ٹیم کے ٹیسٹ ہو گئے ہیں جن کا نتیجہ آنے والا ہے ،اور ٹیسٹوں کی تعداد تین بجے پی ایس ایل کی آرگنائزنگ کمیٹی ، فرنچائز اونرز اور ٹیم مینجرز کے ساتھ میٹنگ کر نے جارہی ہے ، جس میں پروٹوکول کی یاددہانی کروائی جائے گی ، میٹنگ میں ماسک اور مناسب فاصلہ رکھنے کیلئے کہا جائے گا ۔سمیع برنی کا کہناتھا کہ ہر تین دن کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے ، 50 فیصد کراوڈز اسٹیڈیم میں موجود ہوگا ۔

Facebook Comments