جمعرات 16 مئی 2024

لاہور قلندر کا ترانہ تفریح سے بھر پور ہے اشناہ شاہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن جاری ہے اور ہر سال کی طرح پی ایس ایل ٹیموں نے اپنے اپنے ترانے جاری کئے جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

   حال ہی میں پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے بھی ترانہ ’بول قلندرز ‘جاری کیا گیا ہے جو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے

ترانے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں تمام کرکٹرز کو اپنے اپنے انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ترانے نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کئے گئے ترانے بول قلندرز کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ترانے کی ویڈیو کا بجٹ کافی کم لگ رہا ہے لیکن اس کے باوجود اسے دیکھنے سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی، ان کی کوشش بہترین ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل تفریح سے بھرپور نظر آ رہا ہے میں کرکٹ سیکھنے کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھتی ہوں۔

Facebook Comments