جمعرات 16 مئی 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

کراچی (دھرتی نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو اوورز کے اختتام کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 21رنز بنالیے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈیلپورٹ ایک اور فاف ڈوپلیسی 13 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ صائم ایوب پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم جیت سے ایک اچھے اوور یا کیچ کی دوری پر ہیں۔ کوشش کریں گے ایسا سکور سیٹ کریں جس کو بعد میں ڈیفنڈ کرسکیں،آج کے میچ کے لیے عثمان شنواری کی جگہ پر نسیم شاہ کو موقع دیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، صائم ایوب، کیمرون ڈیلپورٹ، فاف ڈوپلیسی، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز ، ڈیل اسٹین، زاہد محمود اور محمد حسین شامل ہیں۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کوئٹہ کی ٹیم کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کریں ۔ آج کے میچ کے لیے فواد احمد اور فل سالٹ کی جگہ موسی خان اور روحیل نذیر کو موقع دیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال سڑلنگ، افتخار احمد، آصف علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، محمد وسیم اور حسن علی شامل ہیں۔

Facebook Comments