جمعرات 16 مئی 2024

پی ایس ایل پر کورونا کا حملہ ،اب تک کتنے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے؟ کرکٹ مداحوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی

کراچی(دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6میں شامل تین کھلاڑی اور ایک آفیشل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔

ادھر کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آگیا ۔تمام لوگوں کو فوری طور پر10کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔

کورونا کا شکار ہونے والے ارکان قرنطینہ مکمل کرکے دو منفی نتائج کے بعد ٹیموں کو دوبارہ جوائن کرسکیں گے۔

Facebook Comments