جمعہ 26 اپریل 2024

’ہماری ٹیم کے چانسز ختم‘ سرفراز احمد کھل کر بول پڑے

کراچی (دھرتی نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے پاس اب کوئی چانس نہیں ہے، اگر ایک بھی غلطی کی تو واپسی کا راستہ نہیں بچے گا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی فارم اچھی تھی لیکن وکٹ پر ٹائم نہیں ملا۔ پہلے چار اوور میں ان کی وکٹیں گریں جس کی وجہ سے بیٹنگ اچھی نہیں ہوسکی۔ پہلے وکٹیں حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کی ٹیم کے پاس کوئی چانس باقی نہیں رہ گیا، اگر ہم نے اب کوئی غلطی کی تو واپسی کا راستہ نہیں بچے گا۔

 خیال رہے کہ آج ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام آباد کی ٹیم نے 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل چھٹی شکست ہے۔

Facebook Comments