جمعہ 26 اپریل 2024

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کریں گے یا باؤلنگ؟

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میچ کیلئے کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیل کرسچن، محمد الیاس، عباس آفریدی، محمد عامر اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام کیڈمور کوہلر، حیدر علی، روی بوپارا، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، محمد عرفان اور محمد عمران شامل ہیں۔

Facebook Comments