منگل 30 اپریل 2024

میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے فینز کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

کراچی (دھرتی نیوز)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے پاؤں پر گیند لگنے کے باعث چوٹ لگ گئی، جس کا اسکین کروایا جارہا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ گیند لگنے سے کافی درد ہورہا ہے، فوری طور پر اسکین کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کرکٹ پریشر کی گیم ہے مگر آج ہم پریشر ہینڈل نہیں کرسکے، نواز اور قیس نے آج بہترین باؤلنگ کی۔

Facebook Comments