پیر 29 اپریل 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں میچ میں پہلی فتح ، کپتان سرفراز احمد نے جیت کی وجہ بیان کردی

کراچی (دھرتی نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اہم مرحلوں پر اچھی باؤلنگ اور بہتر فیلڈنگ کی وجہ سے میچ میں کامیاب ہوئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج جو چانس لیا اس نے پے بیک کیا باولر ز نے بھی اچھی باولنگ کی۔سپنرز نے بہترین باولنگ کی، آج جو ٹیم کھیلی وہ بہتر ٹیم ہے۔ عثمان خان نے اپنی پہلی اننگز میں بہترین بیٹنگ کی۔ ڈیل اسٹین اور محمد حسنین نے بھی اچھی باولنگ کی۔

فیلڈنگ بھی اچھی رہی، آج ہم نے کافی چیزیں نئی ٹرائی کی ہیں جن کا فائدہ ہوا۔آاج اوپننگ سٹینڈ بھی اچھا ملا۔

Facebook Comments