جمعرات 16 مئی 2024

پی ایس ایل پر کورونا کے بادل منڈلانے لگے ، کونسے آپشن پر غور کیا جارہاہے ؟ شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ شاندار انداز میں آگے بڑھ رہا تھا کہ 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں میں پریشانی پھیل گئی ہے تاہم اب اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کی ورچوئل میٹنگ جاری ہے ۔

تفصیلات ک کے مطابق میٹنگ کے دوران جو آپشن زیر غور ہیں ان میں غیر ملکی کرکٹرز کو واپس بھیج کر ملکی پلیئرز سے لیگ مکمل کروانے ، لیگ کو چند دنوں کیلئے ملتوی کرنے کے آپشن زیر غور ہیں ۔ لاہور کے میچز کراچی منتقل کرنے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے کیونکہ اس معاملے پر چند فرنچائزز کو تحفظات ہیں ۔

 پی ایس ایل میں اب تک 7 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر وسیم اکر م ہوٹل چھوڑنے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں ، ڈاکٹر زنے وسیم اکر م کو ہدایت کی ہے کہ آپ شوگر کے مریض ہیں اس لیے رسک نہ لیں ، ہوٹل میں رکنا آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال دے گا ۔وسیم اکرم کی جانب سے آج شام تک ہوٹل چھوڑنے کا امکان ہے ۔

Facebook Comments