جمعہ 17 مئی 2024

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کھلاڑیوں میں خوف ، پی ایس ایل کے معروف غیر ملکی کھلاڑی نے لیگ چھوڑ دی

 لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ پر اس وقت کورونا کے بادل منڈلا رہے ہیں جس کے پیش نظر فرنچائزز مالکان اور پی ایس ایل انتظامیہ کے درمیان ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں کرکٹ لیگ کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کھلاڑیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ، اب تک پی ایس ایل میں سات کیسز سامنے آ چکے ہیں ، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل سیزن چھ سے دستبردار ی کا فیصلہ کر لیاہے ، کراچی کنگز کے آل راﺅنڈر ڈین کرسٹین 12 بجے کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہو جائیں گے ۔

 پی سی بی حکام اور فرنچائز مالکان کے درمیان ورچوئل اجلاس جاری ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس بھیج کر ملکی کرکٹر ز سے پی ایس ایل کومکمل کروانے یا پھر پی ایس ایل کو کچھ وقت کیلئے ملتوی کرنے کے آپشن پر غور جاری ہے ۔ میٹنگ کے بعد پی سی بی حکام متفقہ فیصلے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے آگاہ کریں گے ۔

Facebook Comments